مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کےشہر ماردین میں ایک پولیس اسٹیشن کو کار بم حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترک وزیر اعظم یلدرم نے اس حملے کی ذمہ داری سنی کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے باغیوں پر عائد کی۔ادھر الجزیرہ کے مطابق اس حملے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار اور عام شہری شامل ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ترکی میں دہشتگردوں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،گزشتہ روز بھی ترکی کے شہر استنبول میں بس اسٹاپ پر دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ترکی کےشہر ماردین میں ایک پولیس اسٹیشن کو کار بم حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1864607
آپ کا تبصرہ